Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

’چکنی مٹی‘ نہ ملنے پر معاملہ خلع لینے تک پہنچ گیا

مصری خاتون طیش میں آکر شوہر سے خلع لینے عدالت جا پہنچی
شائع 10 ستمبر 2024 01:28pm

مصر میں ایک واقعہ پیش آیا جب ایک خاتون کے اندر مٹی کھانے کی خواہش ابھری، لیکن شوہر کی جانب سے مٹی لانے سے منع کرنے پر خاتون خلع کیلیے عدالت پہنچ گئی۔ خاتون معاملہ فیملی کورٹ میں لے کر گئی جس کے بعد عدالت نے ان کے درمیان طلاق کروا دی۔

بعد ازاں خاتون کے مٹی کھانے کی اہم وجہ سامنے آئی جسے جان کر اس کا شوہر بھی پریشان ہوگیا۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق مصر میں مٹی کھانے کی وجہ سے شوہر سے خلع لینے والی عورت ’’پیکا سنڈروم‘‘ کی شکار ہے، یہ بات سامنے آتے ہی متاثرہ خاتون کے علاج کے لیے بھی مہم شروع ہو گئی ہے۔ اس بیماری کے شکار مریض کو مٹی کھانے کی عادت پڑ جاتی ہے۔

مصری خاتون اب مٹی کھانے والی عورت کے لقب سے مشہور ہو گئی ہیں۔ ان کے علاج کے لیے دو خواتین صحافیوں نے پیشکش کی۔ براڈکاسٹرز مفیدہ شحیہ اور سہیر جودہ نے انکشاف کیا کہ پیکا نامی مرض کا علاج نفسیاتی طریقے سے کیا جاتا ہے۔

صحافی خواتین نے کہا کہ وہ مٹی کھانے والی خاتون کو مصر کے مشہور نفسیاتی ماہر نبیل القط سے رجوع کروائیں گی، میاں بیوی کے مابین اختلافات صرف مٹی کی وجہ سے ہوئے ہیں، ان کا ایک چھوٹا بچہ بھی ہے جسے والدین کی طرف سے دیکھ بھال کی ضرروت ہے۔

خاتون کے شوہر کی وکیل نہیٰ الجندی کے مطابق میاں بیوی میں اب خلع ہو چکی ہے، تاہم شوہر کا کہا تھا کہ وہ علاج کے بعد دوبارہ نکاح کے لیے تیار ہے، اور وہ باہمی رضامندی سے اپنی بیوی اور بچے کو گھر واپس لانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

Egypt

Wife

Husband

mud