Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تاجروں سے ٹیکس کیٹگری کی بنیاد پر وصول کیا جائے گا، ایف بی آر بڑا مطالبہ ماننے کو تیار

کاروبار کے لحاظ سے دکانوں کی کیٹگری کا تعین کیا جائے گا
شائع 10 ستمبر 2024 10:09am

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تاجر برادری کے احتجاج اور پھر ان کے ساتھ مذاکرات کے بعد فراہم کردہ نئی تجویز پرغور شروع کردیا جس کے مطابق تاجروں سے ٹیکس کیٹگری کی بنیاد پر وصول کیا جائےگا۔

بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق تاجر سالانہ بنیادوں پر ٹیکس ادا کرنا چاہتے ہیں تاہم، تاجروں کو سہ ماہی بنیادوں پر ایڈوانس ٹیکس ادا کرنا ہوگا اور جولائی تا ستمبر (2024-25) سے متعلق پہلی قسط اکتوبر 2024 میں ادا کی جائے گی۔

اس سلسلے میں ایف بی آر کاروبار کی بڑی کیٹیگریز کا تعین کرے گا۔ کیٹگری کی بنیاد پر ایڈوانس ٹیکس ہر قسم کے کاروبار کے لیے مقرر کیا جا سکتا ہے، کاروبار کے لحاظ سے دکانوں کی کیٹگری کا تعین کیا جائے گا۔

دوسری جانب ماہانہ فکسڈ ٹیکس ادائیگی کے طریقہ کار کو ایف بی آر کے نوٹی فکیشن میں ضروری ترامیم کے ساتھ سہ ماہی ٹیکس ادائیگی سے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

ایف بی آر نے آسان ٹیکس ریٹرن فارم جاری کردیا، نعیم میر

تاجر دوست اسکیم کے چیف کوآرڈینیٹر نعیم میر نے نے کہا کہ فی الحال صرف سوال تاجروں سے ٹیکس وصولی کے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے کا ہے۔ طریقہ کار ایف بی آر کے ساتھ ساتھ تاجروں دونوں کے لیے قابل قبول ہونا چاہیے۔ دوم، سہ ماہی بنیادوں پر تاجروں کی طرف سے ادا کی جانے والی رقم کا تعین کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تاجروں نے سالانہ بنیادوں پر ایڈوانس ٹیکس جمع کرانے کا مطالبہ کیا ہے جس کی ادائیگی تاجروں کے لیے مشکل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکس تاجروں کے ادا کرنے کے لیے ایڈجسٹ ہوگا۔ تاہم، ایف بی آر نے 60,000 روپے کے فکسڈ ٹیکس کے اوپری سلیب کو کم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

تاجر فکسڈ ٹیکس دینے کو آمادہ

تاجروں کے نمائندے اور ایف بی آر ٹیکس ادائیگیوں سمیت ان کے مسائل کے حل کے لیے باقاعدگی سے اجلاس بلا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر تاجروں کے تمام حقیقی مطالبات کو قبول کرے گا جس میں تاجر دوست سکیم کے متعلقہ نوٹیفکیشن میں کسی بھی قسم کی ترمیم شامل ہے۔

پاکستان

tax

FEDERAL BOARD OF REVENUE (FBR)

Advance Tax