Aaj News

جمعرات, جنوری 02, 2025  
02 Rajab 1446  

ڈی آئی خان وائس چانسلر گومل یونیورسٹی اور زرعی یونیورسٹی لکی مروت کے پروفیسر پر حملہ

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈاکٹر شکیب اللہ پر حملہ کی رپورٹ طلب کرلی
شائع 09 ستمبر 2024 11:02pm

ڈی آئی خان وائس چانسلر گومل یونیورسٹی اور زرعی یونیورسٹی لکی مروت یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر پر حملہ کیا گیا، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وائس چانسلر ڈاکٹر شکیب اللہ پر حملہ کی رپورٹ طلب کرلی

ڈی آئی خان وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ اور انکا عملہ محفوظ رہا ۔

واقعہ کے بعد گورنر خیبرپختونخوا نے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پر فائرنگ پر تشویش کا اظہار کیا، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وائس چانسلر ڈاکٹر شکیب اللہ پر حملہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

گورنر خیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ گومل یونیورسٹی ، زرعی یونیورسٹی اور لکی یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر پر حملہ افسوسناک ہے، حملہ میں وائس چانسلر اور انکے ساتھیوں کے محفوظ رہنے پر اللہ کے شکر گذار ہیں ۔ صوبائی حکومت نے صوبہ امن دشمنوں کے حوالہ کردیا قانون کی عملداری ختم ہوتی دکھائی دے رہی ہے ۔

KPK

Vice Chancellor

governor kpk

Attacks