Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کیلئے اسپیشل دستے تشکیل دے دیے گئے‘

خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی باتیں ہو رہی ہیں ، بیرسٹر سیف
اپ ڈیٹ 09 ستمبر 2024 11:02pm

وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کیلئے اسپیشل دستے تشکیل دے دیے گئے ہیں وزیراعلیٰ سے رابطہ نہیں ہورہا ہے، ڈیڑھ گھنٹے سے علی امین گنڈاپور کا فون بند ہے، علی امین گنڈاپور کے اسٹاف کا نمبر بھی بند ہے، ابھی ہمیں کچھ نہیں پتا علی امین گنڈاپور کہاں ہیں، علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ وہ اسلام آباد میٹنگ کیلئے جارہے ہیں۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی قیادت کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے متعلق خبر علی امین گنڈاپور کا ذاتی بیان ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بارے میں پارٹی فیصلہ کرے گی۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہمارے کئی رہمنا گرفتار ہوئے ہیں، علی امین گنڈاپور کی تقریر کو جواز بنا کر ملک بھر میں گرفتاریاں درست بات نہیں، تقریر پر مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی باتیں ہو رہی ہیں۔

رؤف حسن اور بھارتی تجزیہ نگار راہول رائے چوہدری کی پاکستان مخالف گفتگو بے نقاب

دوسری جانب سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شوکت بسرا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی رہنماء شعیب شاہین اورشیر افضل مروت کی گرفتاری کی بھی شدید مذمت کرتےہیں، ہمارے گرفتار رہنماؤں کو فوری رہا کیا جائے۔

شوکت بسرا نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور ملکی حالات کو خراب کرنے سے باز رہے، ‏مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے جلسہ جلوس کرنے پر کالے قوانین بنائے ہیں، اب پُرامن جلسہ کرنے کے جرم میں تحریک انصاف کے ایم این ایز کو گرفتار کیا جارہا ہے، یہ ہے شریفوں اور زرداریوں کا اصل چہرہ اور پاکستان کی جمہوریت۔

شبلی فراز نے پرامن اجتماع بل کو پی ٹی آئی کے خلاف قانون سازی قرار دے دیا

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جعلی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے، اسلام آباد جلسے کی کامیابی نے فارم 47 کی جعلی حکومت کی ہوا نکال دی ہے، پی ٹی آئی کے کامیاب جلسے سے ن لیگی حواس باختہ ہو گئے ہیں۔

cm kpk

Ali Amin Gandapur

Barrister Muhammad Ali Saif