کیا ریاست نے فیصلہ کرلیا ہے کہ کے پی کو دہشتگردوں کے حوالے کردیا جائے، ایمل ولی خان
اے این پی کےصدر سینیٹر ایمل ولی خان کا نقطہ اعتراض پر اظہار خیال کیا کہا کہ خیبرپختونخواہ دہشتگردی کا شکار ہے، پولیس کے جاتے ہی رات کو دہشتگرد آجاتے ہیں ۔
اے این پی کےصدر کا کہنا تھا کہ لکی مروت میں پولیس نے کہا کہ فوج نکلے دہشتگرد جانیں پولیس جانے، کیا ریاست نے فیصلہ کرلیا ہے کہ خیبرپختونخواہ کو دہشتگردوں کے حوالے کردیا جائے ؟
ایمل ولی خان نے سوال کیا کہ ٹی ٹی پی کے ساتھ معاہدہ پر جوڈیشل انکوائری کمیشن بنایا جائے گا بتایا جائے کہ معاہدہ کے کیا نکات ہیں ؟ کیوں 40 ہزار دہشتگردوں کو واپس بسایا گیا اگر معاہدہ کرنے والے سہولت کار ہیں تو کاروائی کی جائے۔
انھوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ سستی بجلی پیدا کرتا ہے آئی پی پیپز چارجز خیبرپخونخواہ سے نکالے جائیں، اگر آئی پی پیز چارجز نہ نکالے گئے تو اے این پی تحریک چلائیں گے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ سینیٹر ہدایت اللہ کی شہادت کو ہم بھول گئے، جس پر شیری رحمان نے آئی پی پیز اور سینیٹر ہدایت اللہ شہید کا معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کردیا۔
Comments are closed on this story.