Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب اسمبلی کی کارروائیوں کولائیو اسٹریم کیا جائےگا، اہم ترامیم منظور

قانون سازی کےعمل میں صنفی شمولیت کو یقینی بنایا جائےگا،سپیکرملک احمد
شائع 09 ستمبر 2024 11:47pm

پنجاب اسمبلی نے قواعد و ضوابط میں ترامیم منظورکرلیں گئیں ، اسپیکر پنجاب اسمبلی کے مطابق ترامیم قانون سازی کے فریم ورک کو جدید بنانے اور نگرانی کے نظام کو تقویت دینے کے لیے اہم قدم ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ ترامیم میں اسٹینڈنگ کمیٹیوں کوحکومتی پالیسیوں، اخراجات کا جائزہ لینے کے لیے مزید اختیارات دیے گیے، اب کمیٹیوں کواسمبلی کے فیصلوں کے نفاذ اور مالی نگرانی میں بھی اہم کردار حاصل ہوگا، تمام کمیٹیوں میں خواتین کی لازمی نمائندگی ہوگی۔ قانون سازی کے عمل میں صنفی شمولیت کو یقینی بنایا جائےگا ۔

سپیکر ملک احمد کا مزید کہنا تھا کہ یہ ترامیم اسمبلی کو عوام کے سامنے زیادہ شفاف اور جوابدہ بنانے میں مدد کریں گی، ترامیم سے پاکستان کی تاریخ میں پہلی باراسپیکرکے کچھ اختیارات اسٹینڈنگ کمیٹیوں کومنتقل کئے گئے، ترمیم سے پارلیمانی امورمیں تسلسل اورکمیٹی چیئرمینوں کے اختیارات میں مزید اضافہ ہوگا۔

ترامیم کے مطابق تمام کمیٹیوں کی رپورٹس اسمبلی ویب سائٹ پرعوام کے لیے دستیاب ہوں گی، یہ اصلاحات اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ اسمبلی مؤثر،شفاف اوراعلیٰ ترین طرزحکمرانی کےمعیارکےمطابق کام کرے جبکہ یہ اسمبلی کو عوام کےسامنے جوابدہ اور دیانت داری کے ساتھ خدمت کے قابل بناتی ہیں۔

punjab assembly