علی امین گنڈاپور نائٹ کلب کا باؤنسر ہوسکتا ہے، گلی کا غنڈا ہوسکتا ہے لیکن چیف منسٹر نہیں ہوسکتا، افنان اللہ
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر افنان اللہ خان کا کہنا ہے کہ علی امین گںڈا پور نائٹ کلب کا باؤنسر ہوسکتا ہے، گلی کا غنڈا ہوسکتا ہے لیکن چیف منسٹر نہیں ہوسکتا۔
پیر کو سینیٹ میں گزشتہ روز پی ٹی آئی کے اسلام آباد جلسے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ریمارکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ کل جلسے میں وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخواہ نے گری ہوئی بکواس کی۔
سینیٹ اجلاس میں وزیر خزانہ اور شبلی فراز کے درمیان نوک جھونک
سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے کل عورتوں سے متعلق گری ہوئی گفتگو کی، یہ نائٹ کلب کا باؤنسر ہوسکتا ہے، گلی کا غنڈا ہوسکتا ہے لیکن چیف منسٹر نہیں ہوسکتا۔
ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ اگر اس نے پھر بکواس کی تو ایسا جواب دیں گے کہ ان کی نسلیں یاد رکھیں گی۔
صحافیوں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر ’ایمنڈ‘ کا علی امین گنڈاپور سے معافی مانگنے کا مطالبہ
سینیٹر افنان اللہ کی گفتگو پر اپوزیشن کی جانب سے شور شرابہ کیا گیا اور پریزائڈنگ افسر نے بکواس کا لفظ حذف کرا دیا۔
Comments are closed on this story.