Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینیٹ میں 5 بلز کی منظوری کا عمل مؤخر کردیا گیا

آج سینیٹ اجلاس میں پانچ بلز پر رپورٹ پیش ہونا تھی
شائع 09 ستمبر 2024 06:58pm

سینیٹ میں پانچ بلوں کی منظوری کا عمل مؤخرکردیا گیا ہے۔

پیر کو ہونے والے اجلاس میں سینیٹر فاروق حامد نائک کی طرف سے حقوقِ گرفتار نظر بند افراد یا زیر حراست تحقیقات بل 2024 پیش کیا گیا۔

جس پر وزیر مملکت شزا فاطمہ نے کہا کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی ذاتی مصروفیات ہوگئی ہیں، اس لئے متعلقہ بل کو مؤخر کیا جائے۔

پریذائیڈنگ افسر نے کہا کہ آج سینیٹ اجلاس میں پانچ بلز پر رپورٹ پیش ہونا تھی جسے وزیر قانون کی مصروفیت کی وجہ سے موخرکرتے ہیں۔

دوران اجلاس سینیٹر پلوشہ خان نے اسلام آباد نجی تعلیمی ادارے رجسٹریشن اینڈ ریگولیشن بل واپس لے لیا۔

Senate of Pakistan