پنجاب اسمبلی میں حکومتی و اپوزیشن ارکان کی جمخانہ کلب کی صرف 417 روپے ماہانہ لیز پر کڑی تنقید
پنجاب اسمبلی میں لاہور جمخانہ کلب کو 417 روپے ماہانہ لیز پر دینے پر حکومتی و اپوزیشن ارکان کی جمخانہ کلب کی لیز پر کڑی تنقید کی گئی۔
اسپیکرنےلاہورجمخانہ کلب کی ممبر شپ لینے سےانکار کردیا۔
اسپیکر ملک احمد اشرافیہ پر برس پڑے کہا کہ آج ہم تباہی کےدہانے پرکھڑے ہیں اشرافیہ اپنا رویہ تبدیل کرنےکو تیارنہیں ہیں، پاکستان کے وجود کے قیام پر آج سوال اٹھ رہے ہیں، بات جمخانہ کی نہیں پنجاب میں پھیلےجمخانہ کا نظام ہےجو وسائل پرقابض ہے، 75 سالوں سےکھربوں روپےجواشرافیہ کے ذمہ بنتا ہےان سےتاوان وصول کیا جائے۔
جس پرا سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ میاں مجتبیٰ شجاع سن رہےہیں کہ کیا کہا جا رہا ہے اس کا کھربوں روپے تاوان بنتا ہے، ادھر تو جمخانہ جوسروسز دے رہا ہے یا تو اس کا گیٹ عوام کےلئے کھول دیا جائے، جمخانہ کے پانچ ہزار روپے پرسرکاری زمین سالانہ ٹھیکےپردے رکھی ہے۔
مجتبیٰ شجاع بولے 1913 میں جمخانہ کلب کو 1600 روپے ٹھیکے روپے پر دیا گیا، جمخانہ کی زمین ایک سترہ ایکٹرسات کنال بنتی ہے، 1960 سےسن 2000 تک 1600 تک لیز دی گئی، 1966 میں سردار عارف نکئی نےاگلے 50 سال کے لیے 5 ہزار روپے سالانہ لیز دیدیا، پنجاب میں جوجمخانہ کلب بن رہے ہیں وہ صوبائی کابینہ کی منظوری سے بن رہے ہیں۔
جس پر سپیکر ملک احمد خان نے کہا کہ لاہور جمخانہ پر تو قیام پاکستان سےپہلےبھی تاوان بنتا ہے، حکومت کیسےسرکار کی زمین کو ایسے انتہائی سستے داموں کرایہ پردے سکتی ہے، جمخانہ کی انتظامیہ سے کروڑوں روپےکے چارجز وصول کررہی ہے، آئین و قانون بن گیا لیکن اتنی دیدہ دلیری لیکن اب اس کا کرایہ دینا پڑے گا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ لاہور جمخانہ کلب کے معاملہ پر سپیشل کمیٹی بنانے جا رہے ہیں، دو ہفتہ میں جمخانہ کلب رپورٹ مرتب کرکےحکومت کو بھی بھیجی جائے گی اور تمام کارروائی عوام کے سامنے کی جائے گی، اشرافیہ کی غنڈہ گردی کسی صورت نہیں چل سکی۔
ا سپیکر نے کہا کہ ہم جمخانہ کلب کےممبرشپ بھی نہیں لیں گے، چناب کلب فیصل آباد کو بھی اس میں شامل کیاجائے گا، اپوزیشن رکن رانا آفتاب کے کہنے پر چناب کلب کوشامل کیاگیا۔
Comments are closed on this story.