Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

گزشتہ پانچ سال کے دوران لیے گئے بیرونی قرضوں کی تفصیلات منظر عام پر

پانچ سال میں بیرونی قرضوں پر کتنا سود ادا کیا گیا
شائع 09 ستمبر 2024 06:14pm
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

گزشتہ پانچ سال کے دوران حاصل کیے گئے بیرونی قرضوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی ہیں۔

قومی اسمبلی میں پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ پانچ سال کے دوران پاکستان نے 57 ارب 27 کروڑ ڈالر کا بیرونی قرضہ حاصل کیا، یہ قرضہ آئی ایم ایف پروگرام کے علاوہ ہے۔

خیبر پختونخوا میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں کا کل حجم 947 ارب روپے سے زائد

قومی اسمبلی میں وزارت خزانہ کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ اس میں سے 9 ارب 81 کروڑ ڈالر کا قرضہ منصوبوں کے لیے حاصل کیا گیا۔

موبائل فون صارفین سے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں حکومت کو حاصل ہونے والی رقم کی تفصیلات سامنے آگئیں

تحریری جواب کے مطابق گزشتہ پانچ سال کے دوران بیرونی قرضے پر 3 ارب 90 کروڑ ڈالر سود یا مارک اپ کی مد میں واپس کیے گئے۔

پاکستان

National Assembly

EXTERNAL DEBTS