Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کے علاقے نئی سبزی منڈی کے قریب نالے میں دھماکا،دو افراد زخمی

سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے میں زیر تعمیر کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے تین افراد زخمی
شائع 09 ستمبر 2024 06:13pm
بہ شکریا جنگ
بہ شکریا جنگ

کراچی میں نئی سبزی منڈی کے قریب گیس پائپ لائن دھماکے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ ہائی وے میں فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے تین افراد زخمی ہو گئے۔

ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکا گیس لیکیج کے باعث ہوا، جس کے ہوتے ہی بھگدڑ مچ گئی، تاہم سیوریج نالے میں دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکا ممکنہ طور پر گیس بھر جانے کے باعث ہوا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکا سبزی منڈی میں نجی بینک کے نیچے سے گزرنے والے نالے میں ہوا۔دھماکا ہوتے ہی نالے پر بنا فرش اکھڑ گیا، موٹر سائیکل اڑ کر گاڑی کی چھت پر جا گری۔ دھماکے سے بینک کے باہر تعینات سیکیورٹی گارڈ بال بال بچا۔

دوسری جانب سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے میں زیر تعمیر کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے تین افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام نے زخمیو ں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

karachi

Blast