Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد میں اپارٹمنٹ سے 2 خواتین اور ایک مرد کی لاشیں برآمد

تھانہ شالیمار کی حدود ایف الیون ٹو الصفاء ہائٹس میں 2 خواتین اور لڑکے نے ڈانس پارٹی کی تھی
شائع 09 ستمبر 2024 02:32pm

اسلام آباد کے تھانہ شالیمار کی حدود ایف الیون ٹو میں اپارٹمنٹ سے 2 خواتین اور ایک مرد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں زہریلی شراب پینے سے 2 خواتین اور ایک مرد ہلاک ہوگیا، تھانہ شالیمار کی حدود ایف الیون ٹو الصفاء ہائٹس میں 2 خواتین اور لڑکے نے ڈانس پارٹی کی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کے دوران غیر معیاری شراب نوشی سے لڑکا اور ایک لڑکی کی موت واقع ہوئی، نادیہ نامی خاتون نے الصفاء ہائٹس کے اسٹاف کو اطلاع دی۔

ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے پر تھانہ شالیمار پولیس نے موقع پہنچ کر نادیہ نامی لڑکی کو پمز اسپتال منتقل کیا جہاں اس کی موقت ہوگئی۔

مرنے والے ایک شخص کی شناخت زابت والد عبد سبحان نام سے ہوئی ہے جبکہ ایک خاتون کی شناخت تاحال نا کی جاسکی۔

اسلام آباد

Dead Bodies Found

dead bodies recover