Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرولا گینگ ایک بار پھر سرگرم، اہلخانہ کو یرغمال بنا کر پورے گھر کا صفایا کردیا

مذکورہ گینگ نے ایک اہل خانہ کو یرغمال بنا کر پورے گھر کا صفایا کردیا۔
شائع 09 ستمبر 2024 01:28pm

کراچی میں دہشت کی علامت بننے والا کرولا گینگ ایک بار پھر سرگرم ہوگیا۔

کرولا گینگ کی وارداتوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں کرولا گینگ دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات میں کرولا گاڑی کا استعمال کر کے شہریوں کا لوٹنے لگا۔

سفید کرولا گینگ مقابلہ میں خاتون کی ہلاکت، کیس میں پیش رفت سامنے آگئی

ذراع نے بتایا کہ کہ مذکورہ کرولا گینگ کے ملزمان نے ایک اہل خانہ کو یرغمال بنا کر پورے گھر کا صفایا کردیا۔ ملزمان لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور دیگر سامان لیکر فرارہوگئے۔

علاوہ ازیں مشتبہ کرولا گاڑی ماڈل کالونی کے علاؤہ سعدی ٹاؤن میں بھی دیکھی گئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں کرولا گاڑی کو دیکھا گیا، تاہم پولیس ملزمان کو پکڑنے میں تاحال ناکام ہے۔

karachi

Robbery

corolla gang

again rise