Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

پی آئی اے کے خریداروں نے حکومتی شرائط ماننے سے انکار کردیا

پی آئی اے کے بولی دہندگان 50 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری اور فلیٹ سائز میں اضافے پر تیار نہیں
شائع 09 ستمبر 2024 12:57pm

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے خریداروں نے حکومتی شرائط ماننے سے انکار کردیا، پی آئی اے کے بولی دہندگان 50 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری اور فلیٹ سائز میں اضافے پر تیار نہیں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بولی دہندگان حکومتی شرط کے مطابق مخصوص روٹس پر آپریشنز جاری رکھنے پر بھی آمادہ نہیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق ممکنہ خریداروں نے فروخت سے حاصل پوری رقم حکومت کو دینے کے بجائے دوبارہ ایئرلائن میں سرمایہ کاری کے لیے رکھنے کی تجویز دی ہے جبکہ بڈرز ان ملازمین کے لیے نئے اپائنٹمنٹ لیٹرز جاری کرنا چاہتے ہیں، جن کو وہ نوکری پر رکھنے کا فیصلہ کریں گے جبکہ باقی ماندہ ملازمین کو ہولڈنگ کمپنی بھیجنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اب یہ معاملہ اعلی سطح پر ڈسکس ہورہا ہے، اگر حکومت یہ مطالبات مان لیتی ہے، تو توازن پی آئی اے کے خریدار وں کے حق میں چلا جائے گا۔

حکومت کی جانب سے شارٹ لسٹ کیے گئے بڈرز نے مجوزہ شیئر ہولڈرز ایگریمنٹ اور سیل پرچیز ایگریمنٹ پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

karachi

PIA

Pakistan International Airlines

budders