Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

غیر ملکی پرواز میں مسافر کا انتقال، طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز میں مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت مانگی گئی تھی
شائع 09 ستمبر 2024 12:50pm

غیر ملکی پرواز میں مسافر کا انتقال ہو گیا جس کے باعث طیارے نے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی۔

غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز جی 9512 شارجہ سے ڈھاکا جا رہی تھی کہ 42 سال کے مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت مانگی گئی۔

ایئر ٹریفک کنٹرولر کراچی کی اجازت سے طیارے نے کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی۔

ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ کراچی ایئر پورٹ پر سول ایوی ایشن کی میڈیکل ٹیم نے معائنہ کیا تو مسافر انتقال کر چکا تھا، ضابطے کی کارروائی کے بعد میت ایئر لائن کے سپرد کر دی گئی، طیارہ صبح سوا 6 بجے میت لے کر کراچی ایئر پورٹ سے ڈھاکا روانہ ہوگیا۔

karachi

karachi airport

Flight

passenger death

air arabia