Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا کیلنڈر جاری، پاکستان کا معاملہ شامل نہیں

پاکستان کو تاحال بیرونی فائنسنگ گیپ کو پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، ذرائع
شائع 09 ستمبر 2024 12:14pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے ایگزیکٹو بورڈ کے 18 ستمبر تک اجلاسوں کا کیلنڈر جاری کردیا گیا۔

7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی منظوری کا معاملہ جاری کردہ نئے کیلنڈر میں پاکستان کا نام شامل نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو تاحال بیرونی فائنسنگ گیپ کو پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو 3 سے 5 ارب ڈالر کے ایکسٹرنل فناننسنگ گیپ کا سامنا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان 1.75 ارب ڈالر کے کمرشل قرض کیلئے درخواست کر چکا ہے۔ پاکستان اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن سے 40 کروڑ ڈالر قرض کی بھی درخواست کرچکا ہے۔

پاکستان اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے 35 کروڑ ڈالر قرض کی درخواست بھی کرچکا ہے۔ علاوہ ازیں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ سے 1 ارب ڈالر کیلئے قرض کی بھی درخواست کرچکا ہے۔

اس سے قبل بورڈ کے 9 اور 13 ستمبر کے اجلاسوں کا کیلنڈر جاری ہو چکا ہے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے آج کے اجلاس میں بھوٹان کا کیس شامل ہے۔ 13 ستمبر کے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں ناروے کا کیس شامل ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 12 جولائی کو ہوا تھا۔

پاکستان سعودی عرب سے بھی 1.2 ارب ڈالرقرض کی درخواست کرچکا ہے، سعودی عرب کیساتھ مؤخر ادائیگیوں پر آئل فیسلیٹی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

پیشگی شرائط پوری ہونے کے بعد پاکستان کا ایجنڈہ شامل ہونے کا امکان ہے۔ وفاقی حکومت آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کرنے کیلئے پر امید ہے۔

پاکستان

IMF PAKISTAN

IMF Executive Board