Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسرائیل کے شام پر فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 19 زخمی

حملوں میں زخمی افراد میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، میڈیا رپورٹ
شائع 09 ستمبر 2024 09:15am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

شام کے مختلف علاقوں پر اسرائیل کے 15 فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔

شامی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے شام کے پانچ مختلف مقامات پر پندرہ فضائی حملے کیے، اسرائیل نے مسیف میں فوجی مقامات کو نشانہ بنایا۔

غیر ملکی میڈیا نے کہا کہ کچھ اسرائیلی میزائلز کو شامی فضائیہ نے حملوں میں مار گرایا، حملوں میں زخمی افراد میں سے کچھ کی حالت کافی تشویشناک بتائی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق شام اسرائیلی حملوں سے سڑکوں اور ہائی وے کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ عمارتوں میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹرز کام کر رہے ہیں۔

Israel

Syria

Attacks