Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمائمہ ملک کا پاکستانی لڑکیوں کو عمران ہاشمی کو ویلکم کہنے کا مشورہ

عمران ہاشمی اپنی شہرت کو بہت پسند کرتے ہیں
شائع 09 ستمبر 2024 11:48am

پاکستان کی نامور اداکارہ عمائمہ ملک کا شمار ایسی پاکستانی فلم اور ڈرامہ ایکٹریس میں ہوتا ہے ، جنہیں ناظرین زیادہ سے زیادہ اسکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ٹی وی کو چند بڑی ہٹ سیریلز دی ہیں۔

عمائمہ نے حال ہی میں بھارتی صحافی فریدون کو ایک انٹرویو دیا۔ جس میں انہوں نے اپنے کیریئر، پسندیدہ تفریحات اور اپنے بھائی فیروز خان کے بارے میں بات کی۔

انٹرویو میں عمائمہ نے یہ بھی بتایا کہ اگر کبھی عمران ہاشمی کسی پوڈکاسٹ پر آئیں، تو وہ ان سے کیا سوال کریں گی؟

عمائمہ کا کہنا تھا کہ وہ عمران ہاشمی سے پوچھیں گی کہ، وہ اپنے آپ کو اتنا اہم کیوں سمجھتے ہیں؟ کیونکہ عمران ہاشمی اپنی شہرت کو بہت پسند کرتے ہیں اور اس کا دکھاوا کرتے ہیں۔

جب صحافی نے سوال کیا کہ اگر عمران ہاشمی پاکستان آئیں تو آپ کیا کریں گی؟

اس کے ساتھ ہی صحافی نے 2 فرضی آپشنز بھی دیے کہ ان کو ایئر پورٹ سے برقعہ پہنا کر لائیں گی تاکہ وہ لڑکیوں سے محفوظ رہیں یا پھر تمام خواتین کو گھروں میں رہنے کا کہیں گی؟

عمائمہ نے یہ بھی کہا کہ اگر عمران ہاشمی کبھی پاکستان آئیں تو ان کا استقبال کرنے کے لیے وہ تمام لڑکیوں کو کہیں گی، تاکہ وہ انہیں دیکھ سکیں۔

عمائمہ نے مزید کہا کہ عمران ہاشمی بھی اس توجہ کا لطف اٹھائیں گے، لہذا سب کچھ ٹھیک رہے گا۔

یاد رہے کہ عمائمہ ملک اور عمران ہاشمی نے 2014ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’راجہ نٹور لال‘میں مرکزی کردار بھی ادا کیا تھا۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity