Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدر مملکت کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر شہری پر مقدمہ درج

دلائل سننے بعد عدالت نے پولیس کو ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا
شائع 08 ستمبر 2024 09:48pm
فوٹو۔۔فائل
فوٹو۔۔فائل

حافظ آباد : عدالت کے حکم پر پولیس نے صدر آصف علی زرداری کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر کے مطابق راجا چوک پر شہری ذوالفقار علی بٹ دکاندار نے صدر پاکستان کے خلاف نازیبا الفاط استعمال کیے، جس پر وہاں موجود ماسٹر ثاقب نامی شہری نے متعلقہ شخص کو ایسا کرنے سے منع کیا تو ملزم نے پسٹل کا بٹ مار کر انھیں زخمی کیا۔

رانا ثناء اللہ نے عمران خان کو ’اسرائیلی سیاسی برانڈ‘ قرار دے دیا

پی پی پی کے سیکرٹری جنرل نے اس واقعے کے بعد عدالت میں درخواست دائر کی۔ دلائل سننے بعد عدالت نے پولیس کو ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا، صدر آصف زرداری

پیپلزپارٹی حافظ آباد کے ضلعی سیکرٹری جنرل اور بار کے سابق صدر محمد ارشد ایڈووکیٹ کی جانب سے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرایا گیا۔

Political Parties

Pakistan People's Party (PPP)

President Asif Ali Zardari