Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لکی مروت : فائرنگ سے پولیس افسر قتل، کزن زخمی

فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، پولیس
شائع 08 ستمبر 2024 08:04pm
فوٹو۔۔فائل
فوٹو۔۔فائل

لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس افسر جاں بحق اور ان کے کزن زخمی ہوگئے۔

تھانہ سرائے گمبیلا پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس انسپکٹر معتبر خان شہید ہوگئے۔ گولی لگنے سے پولیس آفسر کے چچازد بھائی اسفند یار زخمی ہوگئے۔

کراچی : پولیس پر فائرنگ کرنے والے دکاندار کے خلاف مقدمہ درج

پولیس ترجمان کے مطابق شہید پولیس افسر تھانہ گمبیلا میں انویسٹی گیشن انچارج تھے، انسپکٹر معتبر خان پر فائرنگ کرنے والے نامعلوم افراد موٹر سائیکل پر فرار ہوئے۔

کراچی: مالک مکان اور بیوی کے درمیان جھگڑے میں کرایہ دار قتل

فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور ملزمان کی تلاش شروع کی۔

firing

خیبر پختونخوا

KPK Police