Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مغربی کنارے ، اردن کی سرحد پر شہری کی فائرنگ سے 3 اسرائیلی ہلاک

فائرنگ کے واقعے کے بعد ٹرمینل کو بند کردیا گیا، رپورٹ
شائع 08 ستمبر 2024 02:21pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

اردن کے درمیان سرحدی گزرگاہ ایلنبی برج کے قریب ایک بندوق بردار ٹرک ڈرائیور نے تین اسرائیلیوں کو ہلاک کر دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اردن سے ایک ٹرک راہداری کے ذریعے مغربی کنارے میں داخل ہوا، جس دوران ڈرائیور نے ٹرمینل پر کام کرنے والے اسرائیلی باشندوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلیوں پر فائرنگ کرنے والے ٹرک ڈرائیور کو سیکورٹی گارڈز نے جوابی فائرنگ کر کے مار ڈالا۔ اسرائیلی شہریوں کو ریسکیو کر کے اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ان سب کی عمریں 50 سے 55 کے درمیان تھیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد ٹرمینل کو بند کردیا گیا اور راہداری سے آنے والے ٹریفک کو بھی روک دیا گیا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی دہشتگردانہ حملوں میں فلسطینیوں کی تعداد 41 ہزار کے قریب ہوگئی جب کہ 94 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

firing

Israel

West Bank

Jordan

Truck Driver