Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی جلسے کے قریب ہوٹل، گیسٹ ہاؤس بند، شرکا کو کھانا اور رہائش دینے پر پابندی

خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی، سنگجانی پولیس
شائع 08 ستمبر 2024 12:36pm

اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں آج ہونے والے پی ٹی آئی جلسے کے پیشِ نظر جلسہ گاہ کے اطراف تمام ہوٹل، دکانیں اور گیسٹ ہاؤس بند رکھنے کا حکم دے دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سنگجانی پولیس کی جانب سے آج سے 9 ستمبر تک سنگجانی میں ہوٹل، گیسٹ ہاؤس اور ریسٹورنٹ بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، اس دوران کسی بھی شخص کو رہائش، کھانا یا کسی قسم کا سامان نہیں دیا جائے گا۔

تحریک انصاف جلسہ گاہ کے اطراف ہوٹل اور دکانیں بند کرنے کا نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی شخص کو رہائش، کھانا یا کوئی اور سہولت فراہم نہ کی جائے۔

پی ٹی آئی کا جلسہ: اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستے کنٹینرز لگاکر بند، جلسہ گاہ سے بارودی مواد برآمد

پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ سے ہینڈ گرینیڈ، راکٹ لانچر، ڈیٹونیٹر اور بم برآمد

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے کے پیشِ نظر میٹرو بس سروس مکمل طور پر بند

تھانہ سنگجانی کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق یہ بھی کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ آج تحریک انصاف قیادت نے اسلام آباد میں پاور شو کا اعلان کر رکھا ہے۔ انتظامیہ کی طرف سے 40 شرائط کے بعد پی ٹی آئی جلسے کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔

PTI jalsa

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

pti jalsa islamabad

8 September PTI Jalsa

PTI jalsa Sep 8