Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ سے ہینڈ گرینیڈ، راکٹ لانچر، ڈیٹونیٹر اور بم برآمد

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں نے بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا
اپ ڈیٹ 08 ستمبر 2024 01:08pm
Explosives recovered from PTI Jalsa venue | Breaking News - Aaj News

اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا جلسہ آج ہونے جارہا ہے، جلسہ گاہ سے ہینڈ گرنیڈ، راکٹ لانچر ، ڈیٹونیٹر اور ہم برآمد ہوا ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں نے بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ سے ہینڈ گرنیڈ، راکٹ لانچر ، ڈیٹونیٹر اور ہم برآمد ہوئے ہیں جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردیں۔

پولیس کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں نے بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا تاہم جلسہ گاہ کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کا جلسہ: اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستے کنٹینرز لگاکر بند، جلسہ گاہ سے بارودی مواد برآمد

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے کے پیشِ نظر میٹرو بس سروس مکمل طور پر بند

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے کے باعث اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں سکیورٹی ریڈ الرٹ کر دی گئی ، امن وعامہ کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے مختلف مقامات پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے۔

اسلام آباد میں ریڈ زون کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو کنٹینرز کی مدد سے بند کر دیا گیا، ریڈ زون داخلے کے لیے متعلقہ افراد کو مارگلہ روڈ کے راستے سے جانےکی اجازت ہوگی۔

جلسے سے قبل سنگجانی کے مقام پر کنٹینر رکھ کر جی ٹی روڈ کو دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا جبکہ موٹر وے 26 نمبر چونگی پر اسلام آباد کے داخلی راستے بند کر دیے گئے۔

Explosion

PTI jalsa

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

pti jalsa islamabad

8 September PTI Jalsa

PTI jalsa Sep 8