اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے کے پیشِ نظر میٹرو بس سروس مکمل طور پر بند
اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کے پیشِ نظر میٹرو بس سروس مکمل بند کردی گئی۔
وفاقی دارالحکومت کے علاقے سنگجانی میں آج پی ٹی آئی کو دوپہر کے جلسے کی اجازت دی گئی ہے، جلسے کی سیکیورٹی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے راولپنڈی اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔
اس حوالے سے میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق بس سروس راولپنڈی صدر اسٹیشن سے پاک سیکریٹریٹ تک بند کی گئی ہے۔
پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ سے ہینڈ گرینیڈ، راکٹ لانچر، ڈیٹونیٹر اور بم برآمد
اسلام آباد جلسہ : لاہور سے 10 ہزار سے زائد کارکن شہر اقتدار پہنچیں گے، صوبائی قیادت
راولپنڈی کی مرکزی شاہراہ فیض آباد کے مقام پر بھی میٹرو بس سروس مکمل سیل کردی گئی ہے۔
پی ٹی آئی جلسے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے اسلام آباد ایکسپریس وے کو مختلف مقامات پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔
اس حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں کو ملانے والے متبادل راستے کھلے ہوئے ہیں۔
Comments are closed on this story.