Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ترک صدر کا اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف اسلامی اتحاد کی تشکیل کا مشورہ

ترک صدر نے اسرائیل کو لبنان اور شام کے لیے بھی خطرہ قرار دیا۔ غیر ملکی رپورٹ
شائع 08 ستمبر 2024 08:35am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کی کارروائیوں کو توسیع پسندانہ قرار دے دیا۔

غیر ملکی رپورٹ کے مطابق ایک اسلامک اسکولز ایسوسی ایشن میں ایک تقریب سے خطاب میں ترک صدر نے کہا کہ ترکیہ نے مصر اور شام کے ساتھ اتحاد تشکیل دینے پر بات چیت کی، انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی ممالک کو اسرائیل کے خلاف اتحاد تشکیل دینا چاہیے۔

حماس کی اسرائیل کو دام میں لانے کی تکنیک بے نقاب

انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے، اسرائیل غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، اس کے خلاف اتحاد تشکیل دینا وقت کی بھی ضرورت ہے۔

رپورٹ کے مطابق صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے تکبر، غنڈہ گردی اور اسرائیلی دہشت گردی کو صرف ایک اقدام اسلامی ممالک کے اتحاد سے روکا جائے گا۔

طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ کے مصر اور شام کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے حالیہ اقدامات کا مقصد اس طرح کے توسیع پسندانہ خطرات کے خلاف اتحاد ہے۔

ترک صدر نے اسرائیل کو لبنان اور شام کے لیے بھی خطرہ قرار دیا۔

Israel

Recep Tayyip Erdogan

turkiya