Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

اسلام آباد جلسہ : لاہور سے 10 ہزار سے زائد کارکن شہر اقتدار پہنچیں گے، صوبائی قیادت

ہر ٹکٹ ہولڈر اپنےحلقے سے 150 لوگوں کو جلسہ گاہ تک پہنچانے کے ذمہ دار ہوں گے، قائم مقام جنرل سیکرٹری لاہور
شائع 07 ستمبر 2024 09:08pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اتوار کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے جا رہی ہے۔ پی ٹی آئی لاہور نے کہا ہے کہ شہر سے 10 ہزار سے زائد کارکن اسلام آباد جلسے تک پہنچنے میں کامیاب ہوں گے۔

پی ٹی آئی کے قائم مقام جنرل سیکرٹری لاہور ذیشان رشید نے جلسے سے متعلق یوتھ ونگ، ٹریڈرز ونگ ، مینارٹی ونگ اور شعبہ خواتین کو ذمہ داریاں سونپ دیں۔

لیگی رہنماؤں کا پی ٹی آئی پر بڑا الزام، ’ان کے پاس جلسے کیلئے فنڈز ہیں اور نہ ہی بندے‘

جنرل سیکرٹری لاہور نے جلسے کے حوالے سے رپورٹ بھی جاری کردی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ہر ٹکٹ ہولڈر اپنےحلقے سے 150 لوگوں کو جلسہ گاہ تک پہنچانے کے ذمہ دار ہوں گے۔

پی ٹی آئی جلسہ : عدالت نے کارکنوں کو غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے اور گرفتاری سے روک دیا

رپورٹ کے مطابق سارے عمل کی مانیٹرنگ کے لیےتحریک انصاف لاہورنے کمیٹی قائم کردی، ممکنہ گرفتاری کے خدشات کے پیش نظر قانونی ٹیم بھی تشکیل دیدی گئی۔

اسلام آباد

federal government

islamabad police

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

8 September PTI Jalsa

PTI jalsa Sep 8