Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر عمل درآمد کا آغاز، لوکل کمیشن کا اڈیالہ جیل کا دورہ

لوکل کمیشن نے اڈیالہ جیل سماعت کے دوران عمران خان ، بزرایٰ بی بی اور وکلا سے مشکلات سے متعلق گفتگو کی
شائع 07 ستمبر 2024 07:34pm

بانی پی ٹی آئی کے وکلا کی اڈیالہ جیل داخلے اور ملاقات کا معاملہ پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے مقرر کردہ لوکل کمیشن بیرسٹر ذوپاش خان آج اڈیالہ جیل گئے۔

بیرسٹر ذوپاش نے دوران سماعت اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی سے بات کی، لوکل کمیشن نے اڈیالہ جیل سماعت کے دوران وکلا سے بھی مشکلات سے متعلق گفتگو کی۔

بیرسٹر ذوپاش نے دوران سماعت اڈیالہ جیل کمرہ عدالت کا بھی جائزہ لیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے لوکل کمیشن کو وزٹ کے بعد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے بانی پی ٹی آئی کے وکلا کو جیل داخلے سے روکنے کیخلاف درخواست پرتحریری فیصلہ جاری کیا تھا جس کے مطابق عدالت نے وکلا پرمشتمل تین رکنی لوکل کمیشن قائم کیا تھا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا تھا کہ غیرجانبدارجائزے کیلئے ضروری ہے کہ عدالت اپنے آنکھ اور کان تعینات کرے، عدالت نے ذوپاش خان، مبین اعوان اورزوہیب گوندل ایڈووکیٹ پرمشتمل 3 کمیشن قائم کی تھی۔

imran khan

bushra bibi

Adiayala Jail