Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

بیشتر سرکاری اسکولوں میں درسی کتب نہ ملنے کا معاملہ سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا

سندھ کے تمام اسکولوں میں درسی کتابیں فراہمی کا حکم دیا جائے، درخواست
شائع 07 ستمبر 2024 07:14pm
فوٹو۔۔فائل
فوٹو۔۔فائل

کراچی سمیت صوبے کے بیشتر سرکاری اسکولوں میں دو ماہ گزرنے کے باوجود درسی کتابیں نہ ملنے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

سندھ ہائیکورت میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ کے اکثر اسکولوں میں بچوں کو درسی کتب نہیں مل سکی ہیں، مبینہ طور پر محکمہ تعلیم کے افسران کی ملی بھگت سے کچھ اسکولوں کو کتابیں دیکر ڈھائی ارب روپے ہڑپ کئے گئے۔

اسکولوں میں درسی کتب کی فراہمی میں تاخیر برداشت نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

درخواست میں مزید کہا گیا کہ سندھ حکومت کی جانب سے اتنا بڑا بجٹ رکھنے کے باوجود سرکاری اسکولوں میں درسی کتابیں میسر نہیں ہوسکی، فریقین کو بچوں کے مستقبل سے کھیلنے سے روکا جائے۔

سندھ میں نویں جماعت تا انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کو مفت ٹیبلیٹس دینے کا فیصلہ

عدالت سے استدعا کی گئی کہ سندھ کے تمام اسکولوں میں درسی کتابیں فراہمی کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں سیکریٹری تعلیم، سیکنڈری پرائمری ڈائریکٹرز، چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بوک بورڈ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

Sindh government

school

Free textbooks