Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آئی پی پیز کو کیپسٹی چارجز کی ادائیگی، سندھ ہائیکورٹ کا حکومت، نیپرا سمیت دیگر کو نوٹس

کیپسٹی چاجز کی ادائیگی سپریم کورٹ کے 2014 کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے، درخواست
شائع 07 ستمبر 2024 06:46pm

آئی پی پیز کو کیپسٹی چارجز ادائیگی کے خلاف درخواست پرسندھ ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت، نیپرا، وفاقی سیکرٹری توانائی، کےالیکٹرک اور دیگر کو نوٹس جاری کردئے۔

سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست گزار کا موقف ہے کہ سپریم کورٹ نے آئی پی پیز کے فرانزک آڈٹ کا حکم دیا تھا، عدالت عظمی کے فیصلے پر عمل کے بجائے کیپسٹی چارجز کی ادائیگی جاری ہے۔

درخواست گزار کے مطابق کیپسٹی چاجز کی ادائیگی سپریم کورٹ کے 2014 کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق فارنزک آڈٹ ہونے تک کیپسٹی چاجز کی ادائیگی معطل کی جائے۔

federal government

K Electric

IPPs

National Electric Power Regulatory Authority

Sindh High Court