Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لیاری کالج آف نرسنگ میں پرنسپل کے ساتھ ہراسگی ، اسپتال کے مختلف شعبے بند

تمام او پی ڈیز بند ، مریض شدید پریشان، متعدد آپریشن ملتوی ہونے کا امکان، مریضوں کی مشکلات بڑھ گئیں
شائع 07 ستمبر 2024 04:52pm

لیاری جنرل اسپتال کے کالج آف نرسنگ برائے طلبہ کی خاتون پرنسپل کو ہراساں کرنے کا معاملہ پر ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل نے لیاری جنرل اسپتال اسپتال کے مختلف شعبوں کو بند کرادیا ۔

اطلاعات کے مطابق تمام او پی ڈیز بند ہونے سے مریض شدید پریشان ہیں جبکہ متعدد آپریشن ملتوی ہونے کا امکان بھی پیدا ہو گیا ہے جس نے مریضوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔

ملازمین نے کہا کہ آئے روز کالج آف نرسنگ برائے طلبہ میں شرپسند طلبہ مسائل پیدا ہوتے ہیں پرنسپل نے طلبہ کے ڈاکومنٹ ویری فیکیشن کی ہدایت کی تو طلبہ اشتعال میں آگئے۔

احتجاجی ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ خاتون پرنسپل کو ہراساں کرنے اور گالیاں دینے والے طلبہ کو گرفتار کیا جائے۔ گزشتہ روز چاکیواڑہ میں مقدمہ درج کرایا لیکن ملوث افراد کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

protest

hospital

Liyari