Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

لیگی رہنماؤں کا پی ٹی آئی پر بڑا الزام، ’ان کے پاس جلسے کیلئے فنڈز ہیں اور نہ ہی بندے‘

ہمیں معلوم ہے جلسے، جلوس اوردھرنے ان کا کاروبار ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب
شائع 07 ستمبر 2024 01:33pm

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پچھلے ایک مہینے سے جلسہ جلسہ کاراگ الاپ رہےہیں، ان کے پاس جلسے کےلیے فنڈز ہیں نہ بندے، نہ ہی سہولت کاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے جلسے، جلوس اوردھرنے ان کا کاروبارہیں، دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہو چکی ہے، فتنہ پارٹی مریم نوازکےبغض اورتعصب کا شکار ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اب انکو ہیڈ لائنزمیں جگہ بنانےکیلئےمریم نوازکانام لیناپڑتاہے، قیدی کا ایجنڈا ملک بڑے حادثے سے دوچار کرنا ہے، عوام اپنی آنکھیں کھلی رکھیں اپنےاصل دشمن کو پہچانیں، یہ شخص جیل سےنکلنےکیلئےکسی بھی حد تک جاسکتا ہے۔

علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہاکہ ہرگروپ پی ٹی آئی پرقبضہ کرنے کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہا ہے، پی ٹی آئی والے رنگ بازی اور شعبدہ بازی کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ بھڑکیں مار کر کارکردگی نہیں چھپا سکتے، ایک نہیں سو جلسے کریں، آئین کے دائرے میں رہ کر کریں، جتنے بھی جلسے کرلیں، این آر او نہیں ملے گا۔

پاکستان

uzma bukhari

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

PTI jalsa Sep 8