Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی، سب ٹیمیں آئیں گی، چیئرمین پی سی بی

کرکٹ کی بہتری کیلئے پی سی بی کا اعلی سطح کا اجلاس طلب
اپ ڈیٹ 07 ستمبر 2024 06:59pm

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی اور سب ٹیمیں آئیں گی قذافی اسٹیڈیم کے دورہ کے دوران محسن نقوی نے اسٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا کہا کہ اکتیس دسمبر تک قذافی اسٹیڈیم کی مین بلڈنگ مکمل ہونے کا عندیہ دے دیا۔

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا پنڈی اسٹیڈیم کی حالت بہت خطرناک ہے،پنڈی اسٹیڈیم سارا گرا کر بنانا پڑے گا، 30 ستمبر تک قذافی اسٹیڈیم کی بیسمنٹ مکمل ہوجائے گی، تین تین ہفتے میں ایک ایک فلور بن جائے گا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ فرنٹ بلڈنگ اسٹیل اسٹکچر پر مشتمل ہے، 31 دسمبر تک قذافی اسٹیڈیم کی مین بلڈنگ مکمل کرلیں گے، چمپئین ٹرافی میں اسٹیڈیم میں سیٹس لگا دی جائیں گی،ا سلام آباد میں دبئی جیسا نیا اسٹیڈیم بنایا جائے گا، کراچی اسٹیڈیم بھی چمپئینز ٹرافی سے پہلے مکمل کرلیں گے۔

انہوں نے کہا انگلینڈ کرکٹ بورڈ سے رابطے میں ہیں انگلینڈ کرکٹ بورڈ مطمئن ہے اسٹیڈیم کے قریب ہوٹل چمپینز ٹرافی کے بعد بنائیں گے جبکہ پرائیویٹ کمپنی سے بلڈنگ اور ملحقہ پلاٹ خرید لیا ہے ہم ہوٹل انٹرنیشنل معیار کے مطابق بنانا چاہتے ہیں، جس کے لئے انٹرنیشنل کمپنی ہی ہوٹل بنائے گی۔

چین میں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا میلہ کل سے سجے گا، پاک بھارت میچ کب ہوگا ؟

محسن نقوی کا مزید بتانا تھا کہ ایشین کرکٹ کونسل کا کوالالمپور میں اجلاس 8 اور 9 ستمبر کو ہوگا، اجلاس میں ایشین کرکٹ کونسل کے صدر کا انتخاب کیا جائے گا، جبکہ چمئینز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی۔

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ آئی آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ سے رابطہ ہوتا رہتا ہے جے شاہ کے آئی سی سی کے چئیرمین صدر بننے پر کوئی پریشانی نہیں چمپئینز ٹرافی میں شریک ٹیموں کے بورڈز کے ساتھ رابطے میں ہیں کپتان کا فیصلہ کوچز، مینٹورز اور سلیکشن کمیٹی سے مشاورت کے بعد کریں گے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے پی سی بی کا اعلی سطح اجلاس 22 ستمبر کو لاہور میں طلب کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کے اعلی سطح اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گے، اسکے ساتھ ہی ریڈ بال اور وائٹ بال ٹیم کے کپتان پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

اجلاس میں کوچز اور سابق کرکٹرز بھی شرکت کریں گے، اجلاس میں گیری کرسٹن کی رپورٹ پر روشنی ڈالی جائے گی۔

cricket

PCB

pcb meeting