Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دورہ پاکستان سے قبل انگلش ٹیم کو دھچکا، اہم کھلاڑی سیریز سے باہر

واضح رہے پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز اگلے ماہ اکتوبر میں شیڈول ہے۔
اپ ڈیٹ 07 ستمبر 2024 10:54pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

دورہ پاکستان سے قبل انگلش ٹیم کے اہم کھلاڑی سیریز سے باہر ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دورہ پاکستان سے قبل انگلش ٹیم کے فاسٹ بولر مارک ووڈ انجری کے باعث سیریزسے باہر ہو گئے۔

انگلش بورڈ کے مطابق مارک ووڈ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں کہنی کی انجری میں مبتلا ہوئے۔

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے پی سی بی نے غور شروع کردیا

دوسری جانب سابق فاسٹ بالر جیمز اینڈرسن ٹیم کے ہمراہ بطور مینٹور پاکستان آئیں گے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز اگلے ماہ شیڈول ہے۔

محمد رضوان کو تینوں فارمیٹ کیلئے قومی ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکان

واضح رہے پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز اگلے ماہ اکتوبر میں شیڈول ہے۔

دوسری جانب پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی منتقلی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پی سی بی نے اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کی بنا پر ٹیسٹ سیریز ابوظہبی کے شیخ زید النہینان اسٹیڈیم میں منعقد کرانے کی تجویز دی تھی لیکن آپریشنل اخراجات زیادہ ہونے کی وجہ سے سیریز ابوظہبی میں ہونے کے امکانات بہت کم نظر آرہے ہیں۔

قوی امکان ہے کہ کراچی ٹیسٹ راولپنڈی یا ملتان میں منتقل کردیا جائے، ٹیسٹ سیریز میں شرکت کے لیے مہمان انگلش ٹیم نے 2 اکتوبر کو پاکستان پہنچنا ہے اور سیریز کے میچز ملتان، راولپنڈی اور کراچی میں ٹیسٹ میچز شیڈول ہیں۔

Fast Bowler

test series

Injury

Pakistan vs England

mark wood