Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بورےوالا میں آوارہ کتے نے دو سالہ بچی کو نوچ ڈالا

کتے نے بچی کو اس کے چہرے،بازو سمیت جسم پر مختلف حصوں سے کاٹ لیا
شائع 07 ستمبر 2024 11:27am

بورےوالا میں آوارہ کتے نے دو سالہ بچی کو نوچ ڈالا، کتے نے بچی کے چہرے،بازو سمیت جسم کے مختلف حصوں پر کاٹ لیا بچی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بورےوالا تھانہ صدر کی حدود میں واقع گاؤں میں گھر کے باہر گلی میں کھیلتی ہوئی دو سالہ معصوم بچی نور فاطمہ پر آوارہ کتے نے حملہ کر کے اسے نوچ ڈالا۔

کتے نے بچی کو اس کے چہرے،بازو سمیت جسم پر مختلف حصوں سے کاٹ لیا۔ بچی کی چیخ و پکار سن کر اہلیان گلی نے بچی کو اس خون خوار آوار کتے سے چھڑوایا اور اسے شدیس زخمی حالت میں تحصیل اسپتال منتقل کیا جہاں ایمر جنسی وارڈ میں بچی کو طبی امداد فراہم کیے جانے کے بعد اسے وارڈ میں منتقل کر دیا ہے۔

نور فاطمہ کے زخموں سے خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے بچی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ کچھ روز قبل بھی نواحی گاؤں میں آوارہ کتے نے بچے کو کاٹ لیا تھا سگ گزیدگی کے بڑھتے ہوئے غیر معمولی واقعات کی وجہ سے شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے اور انہوں نے آوارہ کتوں کے خاتمہ کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان

Punjab police

Punjab Government