Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایک سیاسی جماعت پاکستان پر حملہ آور ہے، پتا نہیں ہم کب سیاسی طور پربالغ ہوں گے، اسحاق ڈار

یورپ کے لیے قومی ائیر لائن جلد بحال ہوگی، پوری کوشش کررہے ہیں، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار
اپ ڈیٹ 07 ستمبر 2024 10:52pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت کے ایک وزیر کے غیر ذمہ دارانہ بیان نے پی آئی اے کو یورپ میں بند کردیا، قومی ائیر لائن جلد بحال ہوگی، پوری کوشش کررہے ہیں اور اسلام آباد ائیرپورٹ کو آؤٹ سورس کررہے ہیں۔

اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام یوم دفاع کی مناسبت سے لندن میں منعقدہ تقریب سے اسحاق ڈار نے بطور مہمان خصوصی خطاب کیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ اپریل 2022 کے بعد سےایک سیاسی جماعت پاکستان پر حملہ آور ہے، پتا نہیں ہم کب سیاسی طور پربالغ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اداروں کو بدنام کرنے کیلئے ایک سیاسی جماعت کی طرف سے ہر حربہ استعمال کیا گیا، گزشتہ حکومت کو عدم اعتماد کے ذریعے جمہوری طریقے سےگھربھیجا، سابق حکومت نے فتنہ الخوارج کیلئے سرحدیں کھولیں، دہشتگردی کودوبارہ جڑسے اکھاڑ پھینکیں گے۔

عمران خان نے پارٹی اسٹرکچر تبدیل کردیا، سلمان اکرم راجہ سیکرٹری جنرل نامزد

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی دونوں ملکوں کے درمیان پل کا کردار ادا کررہے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کو پارلیمنٹ میں نشستیں ملنی چاہئیں، پاکستان کا مستقبل صرف جمہوریت میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ متفقہ طور پر میثاق جمہوریت کیا، پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کو میثاق جمہوریت کیلئے دعوت دی۔نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ مجھ پر ٹیکس ریٹرن نہ کرنے کا بھونڈا الزام لگایا گیا تھا، بروقت انصاف نہ ملنےکے سبب مجھےبرطانیہ میں قیام کرنا پڑا، گزشتہ ڈھائی سال سے پاکستان کے آئی ایم ایف سے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی، ہمیشہ کہا کہ آئی ایم ایف ہو یا نہ ہو پاکستان دیوالیہ نہیں کرے گا۔

Ishaq Dar

پاکستان