Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

کراچی کے سول اسپتال میں 22 گھنٹے سے معطل بجلی بحال، ’فالٹ اندرونی تھا‘

اسپتال میں اب بھی والٹیج کا مسئلہ ہے، ایم ایس سول ہسپتال
شائع 07 ستمبر 2024 02:30pm
Power cut at Karachi Civil Hospital for 22 hours - Breaking News - Aaj News

کراچی کے سول اسپتال میں گزشتہ روز سے معطل بجلی بحال کردی گئی ہے، کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ فالٹ اندرونی نوعیت کا تھا۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) سول اسپتال ڈاکٹر خالد بخاری کے مطابق کے الیکٹرک کا عملہ بجلی کی مکمل بحالی کا کام کر رہا ہے، گزشتہ روز دوپہر میں معطل ہونے والی بجلی کو آج صبح بحال کیا گیا تھا۔

ڈاکڑ خالد نے بتایا کہ اسپتال میں اب بھی والٹیج کا مسئلہ ہے جب کہ اسپتال میں جنریٹرز سے بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسپتال کی بجلی کی فراہمی معطل ہونے پر سیکرٹری صحت اور سیکرٹری توانائی سمیت کے الیکٹرک انتظامیہ کو بجلی بحال کرنے کی ہدایت کی تھی جس کی رپورٹ انہیں پیش کردی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا تھا کہ کیبل فالٹ کے باعث سول اسپتال کی بجلی معطل ہوئی ہے، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو اپنے فنی مسائل بروقت حل کرنے چاہئیں، کل سے سول اسپتال میں مریضوں کے علاج میں پریشانی کا سامنا ہے۔

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ سول اسپتال کی بجلی بحال کردی گئی ہے، سول اسپتال میں آنے والا فالٹ اندرونی نوعیت کا تھا۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ سول اسپتال انتظامیہ کی درخواست پر کے الیکٹرک نے فالٹ کی درستگی کیلئے معاونت فراہم کی۔

پاکستان

karachi

Civil Hospital Karachi