Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مہمند میں فرنٹیئرکور ہیڈکوارٹرز پر دوسرے روز بھی حملہ، چار دہشت گرد ہلاک

دہشت گردوں نے غلنئی ہیڈ کوارٹرز میں داخل ہونے کی کوشش کی،حملہ پسپا کردیا گیا، آئی ایس پی آر
اپ ڈیٹ 07 ستمبر 2024 09:13pm

سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران دہشت گردوں کا دوسرا حملہ بھی ناکام بنا دیا۔ سیکیورٹی فورسز نے غلنئی ہیڈ کوارٹرز میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی جس میں 4 خارجی ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع مہمند میں فرنٹیئر کور کے کیمپ پر حملے کے دوران چار دہشت گرد مارے گئے تھے۔ ذرائع نے تصدیق کی تھی کہ حملہ لگ بھگ پانچ گھنٹے تک جاری رہا اور سیکیورٹی فورسز نے حملہ پسپا کر کے دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

تازہ واقعہ سے متعلق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے غلنئی ہیڈ کوارٹرز میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ کو پسپا کردیا گیا اور 4 خارجی ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کی غلنئی ہیڈ کوارٹرزمیں داخلے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

ضلع مہمند میں دہشت گرد حملہ ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک

مسلح افواج کو سیاسی گفتگو سے دور رکھا جائے: آئی ایس پی آر

صدر مملکت آصف علی زرداری، وریراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نے سیکورٹی فورسز کو مہمند میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر خوارج کا حملہ ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ ہماری سکیورٹی فورسز نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاروں خوارج حملہ اوروں کا خاتمہ کیا، پوری قوم کو اپنے جوانوں پر فخر ہیں جو ہر لمحہ مادر وطن کی حفاظت کے لئے تیار ہیں، دہشت گردوں کو ان کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت سے کیمپ پر حملہ آور ہونے والے چار خود کش خارجیوں کو ہلاک کیا، مجھ سمیت پوری قوم پاک فوج کے بہادر افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے تاریکی میں حملہ کرنے والے بزدل دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا، پاکستان کی سکیورٹی فورسز فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے ناپاک وجود کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں نے ہمیشہ بروقت ایکشن کرکے دہشتگردوں کی کارروائیوں کو ناکام بنایا ہے جس پر قوم بجا طور پر فخر کر سکتی ہے۔

ISPR

پاکستان