Aaj News

پیر, ستمبر 16, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

لکی مروت میں بارش کے باعث کمرے کی چھت گرگئی

واقعہ میں بچوں اور خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا، ترجمان ریسکیو
شائع 07 ستمبر 2024 09:08am

لکی مروت میں بارش کے باعث کمرے کی چھت گرنے سے 8 افراد زخمی ہوگئے۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق واقعہ سرائے نورنگ کے نواحی گاؤں نصرخیل میں پیش آیا جبکہ زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سرائے نورنگ منتقل کر دیا گیا ہے۔

پاکستان

KPK Government