Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

یوم دفاع وشہدا کے موقع پر پاکستان ایئر فورس کی طرف سے ملی نغمہ جاری

اس دن شاہین بیٹوں نے دشمن کے دانت کھٹے کرنے میں کوئی کسراُٹھا نہ رکھی تھی
شائع 07 ستمبر 2024 09:11am

یومِ دفاع ہر سال 6 ستمبر کو پاکستان میں بطور ایک قومی دن منایا جاتا ہے۔ اس دن شاہین بیٹوں نے دشمن کے دانت کھٹے کرنے میں کو ئی کسراُٹھا نہ رکھی تھی ۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستان ایئرفورس کی طرف سے شہدا وغازیانِ وطن کے اعزاز میں ملی نغمہ جاری کیا گیاہے۔

نغمے کی شروعات بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے سنہرے الفاظ سے کی گئیں، جن میں وہ کہتے ہیں کہ، مسلمان مصیبت میں گھبرایا نہیں کرتا۔

نغمے کے اندر شاعرِ مشرق علامہ اقبال کی شاعری بھی استعمال کی گئی ہے۔

پاکستان ائیر فورس کے جاری کردہ نغمے کے بول کچھ اس طرح ہیں،

“چلیں شانہ بشانہ وقت کے ہم ہر زمانے میں “ “دلِ مومن نہیں ڈرتا کسی مشکل کی آمد سے “ “اگر اُٹھی نگاہیں دشمنوں کی ہم جھکا دیں گے “ “نیا ہربار جلوہ شاہبازوں نے دکھایا ہے “

پاکستان

lifestyle

defenceday