Aaj News

پیر, ستمبر 16, 2024  
11 Rabi ul Awal 1446  

جلسے کیلئے سامان لے جانے سے روک دیا، جلسہ گاہ کی نئی جگہ سے مسئلہ نہیں، عمر ایوب

جلسہ میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے نئی جگہ کا این او سی جاری کیا گیا، اپوزیشن لیڈر
شائع 07 ستمبر 2024 09:04am

اپوزیشن لیڈرعمرایوب خان نے سنگجانی میں پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور دعویٰ کیا کہ پولیس نے جلسہ گاہ سامان لے جانے سے روک دیا ہے۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے نئی جگہ کا این او سی جاری کیا گیا، ہمیں نئی جگہ سے کوئی مسئلہ نہیں۔

واضح رہے کہ عمر ایوب کا بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز نجی ٹی وی کے مطابق علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد انتظامیہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور جلسہ گاہ کی تبدیلی کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر ضلعی انتظامیہ نے جلسے کا مقام تبدیل کیا اور نیا نوٹی فکیشن (این او سی) جاری کردیا۔ جس کے مطابق 8 ستمبر کو تحریک انصاف کا جلسہ جی ٹی روڈ پر واقع مویشی منڈی کے پاس گراؤنڈ میں ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی قیادت جلسہ گاہ ساؤنڈ سسٹم کے ہمراہ پہنچی تو پولیس نے سامان، ڈی جے سسٹم کو روکا جس پر پی ٹی آئی رہنماؤں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

جس کے بعد پولیس اہلکار نے کہا کہ گاڑی جلسہ گاہ جانے کی اجازت نہیں ہے سامان کو ضبط کر کے گاڑی کو تھانے منتقل کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بھائی فیصل امین گاڑی میں بیٹھ کر پولیس کے ہمراہ تھانے روانہ ہوگئے جبکہ علی امین گنڈا پور اُن سے مسلسل رابطے میں بھی رہے۔

پاکستان

اسلام آباد

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

8 September PTI Jalsa