Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی جلسے کیلئے کارکنان اور قیادت روانہ، ہر رکن اسمبلی کو ایک ہزار کارکن ساتھ لانے کی ہدایت

روکاوٹیں دور کرنے کے لیے کرین، شاول اور مشینری ساتھ لیکر جائیں گے، ایم پی اے فضل الہیٰ
اپ ڈیٹ 07 ستمبر 2024 02:19pm

پاکستان تحریک انصاف کو 8 ستمبر جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی ہے جس کے بعد جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے بہتر انداز میں تیاریاں جاری ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آٹھ ستمبر کو اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کیلئے قیادت اور کارکنان اسلام آباد روانہ ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاہور تنظیم کے عہدیداران اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں، پی ٹی آئی لاہور تنظیم کے کچھ عہدیداران گزشتہ روز روانہ ہوچکے تھے، جبکہ لاہور کے اراکین اسمبلی آج اسلام آباد روانہ ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کارکنان بھی آج شام اسلام آباد روانہ ہوں گے، پی ٹی آئی کارکنان قافلوں کی بجائے انفرادی طور پر روانہ ہوں گے۔

پشاور سے ایم پی اے فضل الہیٰ نے ہر رکن اسمبلی کو ایک ہزار کارکن ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے جبکہ انہوں نے بتایا کہ ایک بجے قافلے روانہ ہوں گے اور پشاور سے تمام قافلے3 بجے صوابی پہنچیں گے۔

فضل الہیٰ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور بھی صوابی 3 بجے پہنچیں گے، صوابی سے وزیر اعلیٰ کے پی کے قافلے کی قیادت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ روکاوٹیں دور کرنے کے لیے کرین، شاول اور مشینری ساتھ لیکر جائیں گے۔

ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا کہ رکاوٹیں کھڑی کرنے والے انجام کے ذمہ دارہوں گے۔

پاکستان

peshawar

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)