Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

16دن رہ گئے، معاہدے پرعمل نہ ہوا تو حالات کی ذمے دار حکومت ہو گی، حافظ نعیم

تین دن کی ہڑتال پر تاجروں سے مشاورت جاری ہے، پورا ملک بند، پہیہ بھی جام ہو گا، امیر جماعت اسلامی
شائع 06 ستمبر 2024 09:44pm
فوٹو۔۔فائل
فوٹو۔۔فائل

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 16دن رہ گئے، راولپنڈی معاہدے پر عمل درآمد نہ ہوا تو حالات کی ذمہ دار حکومت ہو گی، ہمارا جو بھی لائحہ عمل ہوا پھر شہباز شریف اس کی شکایت نہ کریں۔ تین دن کی ہڑتال پر تاجروں سے مشاورت جاری ہے، پورا ملک بند، پہیہ بھی جام ہو گا۔

گوجرانوالہ میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آئی پی پیز نے تین بڑے فراڈ کیے، پہلا معاہدے غلط ہوئے، دوسرا جو بجلی پیدا نہیں ہو رہی اس کے پیسے وصول کیے جا رہے ہیں اور تیسرا جو رقم لی جا رہی ہے اس پر ٹیکس بھی نہیں دیا جاتا۔ ن لیگ، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کی حکومتوں نے آئی پی پیز کو تحفظ فراہم کیا، یہ لوٹ مار میں برابر کے شریک ہیں۔ حکمرانوں کی عیاشیوں اور آئی پی پیز کا بوجھ اب عوام نہیں اٹھائیں گے۔

سیاسی نقطہ نظر میں اختلاف کو نفرتوں میں نہ ڈھلنے دیں، آرمی چیف کا یوم دفاع و شہدا کی تقریب سے خطاب

ان کا کہنا تھا کہ ہم قوم کے حق کے لیے لڑ رہے ہیں، ہمارے راستے میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرنے کا سوچیے گا بھی نہیں۔ تین دن کی ہڑتال پر تاجروں سے مشاورت جاری ہے، پورا ملک بند، پہیہ بھی جام ہو گا، پنجاب میں جو بھی ریلیف ملا کریڈٹ جماعت اسلامی کا ہے، بجلی کی اصل لاگت کا تعین کر کے دوماہ کے لیے نہیں پورے پاکستان میں یکساں ٹیرف لاگو کیا جائے۔

آئی پی پیز مالکان کو تحقیقاتی کمیٹی میں طلب کرنے سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار

انھوں نے مزید کہا کہ ن لیگ، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کو فارم 47 سے مسلط کیا گیا ہے، ان کا اقتدار میں رہنا عوام کی توہین ہے۔

سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ عوام کو بجلی پر ریلیف دینے کے لیے پیسہ نہیں ہے لیکن بیوروکریسی کے لیے اربوں کی نئی گاڑیاں خریدی جا رہی ہیں، سندھ حکومت نے 2 ارب سے اسسٹنٹ کمشنر کے لیے گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اور دوسری طرف ظلم دیکھیے کہ لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، ان کے پاس بچوں کی اسکول فیس کے پیسے نہیں ہیں اور بنیادی ضروریات دستیاب نہیں ہیں۔

Jamat e Islami

electricity prices

IPPs

HAFIZ NAEEMUR REHMAN