Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کا اسلام آباد 8 فروری کا جلسہ، پی ٹی آئی نے حکمت عملی تبدیل کرلی

اسلام آباد کا جلسہ فارم 47 کی جعلی حکومت کی آنکھیں کھول کے رکھ دے گا، پی ٹی آئی
اپ ڈیٹ 06 ستمبر 2024 10:20pm

پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں 8 فروری کو ہونے والے جلسے کی حکمت عملی تبدیل کر دی۔

پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات پنجاب شوکت بسرا نے کہا پنجاب پولیس کے ایکشن اور گرفتاریوں سے بچنے کے لئے حکمت عملی تبدیل کی ہے پنجاب بھر کے کارکنان کو قافلوں یا ریلی کی بجائے انفرادی حیثیت میں جلسہ گاہ پہنچیں۔

جلسے میں پنجاب سے بہت بڑی تعداد میں عوام، عہدیداران اور ورکرز شرکت کریں گے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نےجلسےمیں شرکت کیلئےسندھ سےقافلوں کاشیڈول تیارکرلیا، پی ٹی آئی کا قافلہ کل کراچی سے روانہ ہوگا۔

جلسےمیں شرکت کیلئےکارکنوں کاقافلہ بسوں اور گاڑیوں پر روانہ ہوگا، پی ٹی آئی قافلےکی قیادت حلیم عادل شیخ کریں گے۔

جلسے میں شرکت کے لیے قافلہ حیدرآباد سے 12 بجے نکلیں گے، پی ٹی آئی کا قافلہ رات میں سکھر پہنچے گا۔

PTI jalsa

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

pti jalsa islamabad

8 September PTI Jalsa