Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان میں کانگو کیس، مریض آئسولیشن وارڈ منتقل

خطرناک وائرس تشخیص کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن کے رہائشی تیس سالہ روح اللہ میں ہوئی ہے۔
شائع 06 ستمبر 2024 06:32pm

بلوچستان میں کانگو کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔ کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن کے رہائشی تیس سالہ روح اللہ میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

بلوچستان کے محکمہ صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ متاثرہ مریض کو آئیسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا تاکہ یہ وائرس دوسروں تک نہ پھیلے۔

آج نیوز کے نمائندے کے مطابق روح اللہ کو فاطمہ جناح اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بلوچستان میں رواں برس کانگو وائرس کے کیسز کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔ رواں سال کانگو وائرس سے 5 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

بلوچستان کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کانگو وائرس کے حوالے سے عوام کو حقائق سے آگاہ بھی کیا جارہا ہے تاکہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

محکمہ صحت اس وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے اقدامات بھی کر رہا ہے۔ سرکاری اسپتالوں میں متعلقہ وارڈز کو بھی تیاری کی حالت میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس حوالے سے ایڈوائزری بھی جاری کردی گئی ہے اور ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ پیرا میڈکس کو بھی مطلع کیا جاچکا ہے۔

مزید پڑھیں :

کراچی میں کانگو وائرس سے متاثرہ پہلا کیس رپورٹ

راولپنڈی میں کانگو وائرس سے 2 افراد جاں بحق

خیبر ٹیچنگ اسپتال میں جانوروں کا ایک ڈیلر کانگو وائرس سے جاں بحق

congo virus

BLOCHISTAN

HAZARA TOWN

ROOHULLAH

ISOLATION WARD