پی ٹی آئی کا 8 ستمبر کو سنگجانی میں جلسہ، جڑواں شہروں کو بند کرنے کا منصوبہ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 08 ستمبر کو سنگجانی میں ہونے والے جلسہ کے حوالے سے جڑواں شہروں کو بند کرنے کا ممکنہ منصوبہ تیار کرلیا گیا۔
جڑواں شہروں کے سنگم فیض آباد کے قریب جلسے سے 02 دن قبل ہی مری روڈ فیض آباد پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں جبکہ کنٹینرز جڑواں شہروں کے سنگم فیض آباد میں رکھے گئے ہیں۔
ادھراسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے 8 ستمبرکے جلسے کے لیے روٹ جاری کردیا۔ انتظامیہ کے مطابق خیبرپختونخوا سے آنے والے موٹروے کا راستہ استعمال کریں۔
کسی جتھے کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، دانیال چوہدری
انتظامیہ کے مطابق پی ٹی آئی کی سنگجانی میں جلسے کی اجازت دی گئی، جلسے میں شرکت کیلئے آنے والے موٹروے ایم ون استعمال کریں گے۔
پنجاب سے آنے والے قافلے موٹروے ایم ٹو، جنوبی پنجاب سے آنیوالے جی ٹی روڈ کا استعمال کرینگے۔
اسلام آباد کے رہائشی نیومارگلہ ایونیو سے جلسے میں شرکت کیلئے جاسکیں گے۔ مری، راولپنڈی والوں کیلئے بھی جلسے میں جانے کیلئے روٹ مختص ہے۔
ڈی سی کے مطابق جلسےکےشرکا انہیں راستوں کا استعمال کرینگے جن کی اجازت دی گئی ہے ۔
روٹ کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد
ڈپٹی کمشنراسلام آباد عرفان نواز نے کہا ہے کہ اڑتیس شرائط پر جلسہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے، روٹ اور جلسے کی شرائط کی خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئے گا۔ اسلحے کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی،، ریاست کے خلاف کوئی نعرہ نہیں لگے گا۔
انھوں نے کہا کہ جلسے کے مقام پرسی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے، اسٹیج پر بیٹھنے والے افراد کی لسٹ پہلے دی جائے، جبکہ شام 7 بجے تک جلسہ ختم کیا جائے گا ورنہ خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئے گا۔
سیاست میں بہت بڑی ڈویلپمنٹس ہو رہی ہیں، بیرسٹر گوہر
علاوہ ازیں تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بہت عرصے سے اسلام آباد میں جلسہ منعقد کرنا چاہ رہی تھی، اس مرتبہ عظیم الشان جلسہ کریں گے جبکہ سیاست میں بہت بڑی ڈویلپمنٹس ہو رہی ہیں۔
دوران پریس کانفرنس انہوں نے کہا کہ آج کے بعد جتنے بھی جلسے ہوں گے، اس کا مقام سنگجانی رکھ دیا گیا، ہمارے پاس این او سی موجود ہے، اور ہمارا جلسہ پر امن ہوگا۔
پی ڈی ایم اور پی ڈی ایم 2 نے ملک کے کام نہیں کیا ذاتی فائدے کے کام کئے، شبلی فراز
اس موقع پر شبلی فراز نے کہا کہ پارلیمان ہمیشہ ملک کی عوام اور خوشحالی کے لئے کام کرتا ہے، پی ڈی ایم اور پی ڈی ایم 2 نے ملک کے کام نہیں کیا ذاتی فائدے کے کام کئے۔
شبلی فراز نے کہا کہ ملک کے اصل مسائل کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، چور،اچکے، ڈاکو آزاد پھر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے 08 ستمبر کے جلسے کے لیے اسلام آباد انتظامیہ نے پہلے ہی اجازت دے رکھی ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو 8 ستمبر کے جلسے کی اجازت دیتے ہوئے 42 شرائط پر مشتمل این او سی جاری کیا تھا۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے این او سی پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر عامر مغل کے نام پر جاری کیا گیا تھا کیونکہ انہوں نے ہی انتظامیہ کو جلسے کی اجازت کے حوالے سے درخواست دی تھی۔
پی ٹی آئی کو 8 ستمبر جلسے کے لیے این او سی جاری، 41 شرائط بھی عائد
اتنظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کو 42 شرائط کے ساتھ اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
این او سی کے مطابق تحریک انصاف کو جلسہ پسوال روڈ، سنگجانی کے مقام پر کرنے کی اجازت ہوگی، جبکہ کارکنان بھی انتظامیہ کی جانب سے مختص کردہ مخصوص روٹس کو استعمال کرتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق خیبرپختونخوا سے آنے والے قافلے براستہ ایم ون موٹر وے اے ڈبلیو ٹی انٹرچینج سے اسلام آباد میں داخل ہوں گے اور پھر انہیں پسوال روڈ سے آگے گاڑیاں لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ قافلے جی ٹی روڈ سے آنے والا قافلہ برہان انٹرچینج سے موٹروے ایم ون پر آئے گا اور اے ڈبلیو ٹی انٹرچینج سے اتر کر پسوال روڈ سے ہوتا ہوا جلسہ گاہ تک پہنچے گا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب سے آنے والا قافلہ جی ٹی روڈ سے روات اور پھر وہاں سے چک بیلی روڈ سے ہوتا ہوا چکری انٹرچینج اور ایم ٹو سے ہوتا ہوا پسوال روڈ تک پہنچے گا۔
پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں جلسے کی تیاریوں کا آغاز کردیا
ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد سے جلسہ گاہ کی طرف جانے والے باقی تمام راستے بند ہوں گے جبکہ اسلام آباد کے رہائشیوں کو صرف مارگلہ ایونیو سے ہوتے ہوئے جلسہ گاہ جانے کی اجازت ہوگی۔
Comments are closed on this story.