Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

بنوں میں نامعلوم افراد نے پولیس اے ایس آئی کو اغوا کرلیا

اے ایس آئی سخی زمان تھانہ بکاخیل میں ڈیوٹی انجام دے رہے تھے، پولیس
شائع 06 ستمبر 2024 12:31pm

خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں نامعلوم افراد نے پولیس اے ایس آئی سخی زمان کو اغوا کرلیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ بنوں میں سرکلر روڈ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اے ایس آئی کو اغوا کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اے ایس آئی سخی زمان تھانہ بکاخیل میں ڈیوٹی انجام دے رہے تھے، اے ایس آئی رات کے وقت موٹر سائیکل پر جارہے تھے، اے ایس آئی کا تعلق علاقہ غوریوالہ سے ہے۔

خیبر پختونخوا

Bannu

Police Kidnaping

asi sakhi zaman