Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

دنیا کی سب سے بڑی گولڈ فِش 20 سال کی عمر میں چل بسی

'دی کیرٹ' کا وزن 30 کلو گرام تھا، بچوں میں بہت مقبول تھی۔
شائع 05 ستمبر 2024 10:00pm

فرانس کے شہر شیمپین کی ایک فشری میں 20 سالہ گولڈ فِش چل بسی۔ 30 کلو کی ’دی کیرٹ‘ دنیا کی سب سے بڑی گولڈ فش تھی جس کی لمبائی چار فٹ تھی۔

دی کیرٹ کہلانے والی اس گولڈ فش کی حقیقی عمر کا تعین مشکل ہے تاہم ماہرین نے اندازہ لگایا تھا کہ وہ 20 سال سے کم عمر کی نہ تھی۔

فشری کے نگہبانوں نے بتایا کہ دی کیرٹ بیمار نہیں تھی۔ ممکنہ طور بڑھاپا ہی اُس کی موت کا سبب بنا۔ دی کیرٹ کو اپنے خوبصورت رنگ اور غیر معمولی وزن کی بدولت عالمگیر شہرت حاصل ہوئی۔

دی کیرٹ کو بلیو واٹر لیکز کے نزدیک دفن کیا گیا ہے اور اُس کی قبر پر ایک کتبہ بھی نصب کیا گیا ہے۔ بلیو واٹر لیکز برطانوی مچھیرے گیری ٹارڈی کی ملکیت ہے۔

دی کیرٹ کو دیکھنے کے لیے لوگ بڑی تعداد میں آیا کرتے تھے۔ وہ بچوں میں بھی بہت مقبول تھی۔ اس کی موت پر متعلقہ فشری کی طرف سے باضابطہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں اُس کی موت پر شدید رنج کا اظہار کیا گیا ہے۔

دی کیرٹ کے ’پس ماندگان‘ میں دو بچے شامل ہیں جن میں سے ایک کا وزن اس وقت 20 کلو تک ہے۔ دی کیرٹ کی موت پر سوشل میڈیا میں بہت سے صارفین نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

France

BIGGEST GOLD FISH

THE CARROT

BLUE LAKES

20 YEARS OLD