Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دبئی دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت کی میزبانی کیلئے بھی تیار

برج عزیزی کی 131 منزلیں ہوگی، بلندی برجِ خلیفہ سے 340 فٹ کم رہے گی۔
شائع 05 ستمبر 2024 08:04pm

دبئی میں واقع برج خلیفہ دنیا کی بلند ترین عمارت ہے۔ اب دبئی دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت کی میزبانی کے لیے بھی کوشاں ہے۔

یاد رہے کہ برج عزیزی کا سنگِ بنیاد جنوری 2024 میں رکھا گیا تھا۔ تب عمارت سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئی تھیں کیونکہ حکام کی طرف سے گرین سگنل ملنے کا انتظار کیا جارہا تھا۔

برج عزیزی کو عزیزی ڈیویلپمںٹس نامی کمپنی تیاری کر رہی ہے۔ اس نے بتایا ہے کہ یہ عمارت 725 میٹر بلند ہوگی۔

کمپنی کے چیئرمین عزیزی نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ دو ڈیزائن تیار کیے گئے تھے۔ دوسرے ڈیزائن کی منظوری کے بعد کام شروع کردیا گیا ہے۔

برج عزیزی میں 131 منزلیں ہوں گی۔ اس میں اپارٹمنٹس کے علاوہ سیون اسٹار لگژری ہوٹل بھی ہوگا اور ایک 7 منزلہ شاپنگ مال بھی شامل ہوگا۔ یہ عمارت ورلڈ ٹریڈ سینٹر نامی علاقے میں بنائی جارئے گی اور برجِ خلیفہ سے اس کی بلندی 340 فٹ کم ہوگی۔

BURJ KHALEEFA

BURJ AZIZI

SECOND TALLEST BUILDING

131 STOREYS

SEVEN STAR HOTEL