Aaj News

پیر, ستمبر 16, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

اندرون سندھ موسلا دھاربارشوں اور سیلاب سے تباہی

مٹھی کے متاثرہ خاندانوں نے تھرپارکراور حیدرآباد کا رخ کرلیا
شائع 05 ستمبر 2024 01:41pm

اندرون سندھ موسلا دھاربارشوں اور سیلاب سے تباہی، لوگ بے یارو مددگار، مٹھی کے متاثرہ خاندانوں نے تھرپارکراور حیدرآباد کا رخ کرلیا، تھرکے مختلف ٹیلوں پرعارضی کیمپ قائم کرلیے۔

اندرون سندھ موسلادھار بارشوں اور سیلاب نے سب کچھ تہس نہس کردیا، بے یارومددگار لوگ سڑکوں پر آگئے۔ مٹھی کے متاثرہ خاندانوں نے تھرپارکر اور حیدرآباد کا رخ کرلیا۔ کئی افراد نے مٹھی حیدرآباد مرکزی شاہراہ پر پناہ لے لی ہے۔

سیکڑوں خاندانوں نے تھر کے مختلف ٹیلوں پر عارضی کیمپ قائم کردیے۔ ضلع بدین تحصیل گولاڑچی سمیت تحصیل جھڈو اور گردونواح میں موسلادھار بارشوں کے باعث سیکڑوں کچے مکانات گر جبکہ کئی مویشی مرگئے۔

اپنے چھوٹے سے آشیانوں میں عزت کی زندگی گزارنے والے آج کھلے آسمان تلے حسرت و یاس کی تصویر بنے ہوئے ہیں نوبت فاقوں تک آگئی ہے مگر پھر بھی ضلع انتظامیہ مدد کو نہ آئی۔

صاف پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے متاثرین جوہڑ کا گندا پانی پینے پر مجبور ہیں جو بیماریاں پھیلانے کا باعث بن رہا ہے، لوگ مزدوری سے بھی محروم ہوچکے ہیں، گندگی اور جمع شدہ سیلابی پانی نے مچھروں کی افزائش بھی بڑھادی، متاثر خاندانوں نے حکومت سندھ، ضلعی انتظامیہ اور مخیر حضرات سے مدد کی درخواست کردی۔

Sindh government

Sindh Rain