Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے پی سی بی نے غور شروع کردیا

آئندہ برس چیمپئنز ٹرافی کے لیے میزبان تینوں اسٹیڈیم میں اپ گریڈیشن جاری
اپ ڈیٹ 05 ستمبر 2024 03:18pm

ملکی میدان مکمل تیار نہ ہونے کی وجہ سے پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی منتقلی کا امکان بڑھ گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز ابوظہبی منتقل کرنے پر غور کر رہا ہے، آپریشنل اور لاجیسٹک اخراجات زیادہ ہونے کی وجہ سے ٹیسٹ پنڈی یا ملتان منتقل ہو سکتا ہے، فیصلہ نومبر میں ہوگا۔

آئندہ برس چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے میزبان تینوں اسٹیڈیم میں اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کی بنا پر ٹیسٹ سیریز ابوظہبی کے شیخ زید النہینان اسٹیڈیم میں منعقد کرانے کی تجویز دی ہے لیکن آپریشنل اخراجات زیادہ ہونے کی وجہ سے سیریز ابوظہبی میں ہونے کے امکانات بہت کم نظر آرہے ہیں۔

قوی امکان ہے کہ کراچی ٹیسٹ راولپنڈی یا ملتان میں منتقل کردیا جائے، ٹیسٹ سیریز میں شرکت کے لیے مہمان انگلش ٹیم نے 2 اکتوبر کو پاکستان پہنچنا ہے اور سیریز کے میچز ملتان، راولپنڈی اور کراچی میں ٹیسٹ میچز شیڈول ہیں۔

test series

pak vs eng

Pakistan vs England